کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کردیا

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بین الاقوامی تعلیمی بورڈ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کردیا.

 ایجوکیشن ترجمان کے مطابق  پاکستان میں 45 ہزار سے زائد طلباء کے کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول کے نتائج سامنے آئے ہیں، کیمبرج آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے نتائج اگلے ہفتے آئیں گے.

 ترجمان  کا کہنا ہے کہ  اس سال کیمبرج انٹرنیشنل کی تاریخ کی سب سے بڑی امتحانی سیریز دیکھی گئی ہے،جس کے لیے 1.7 ملین اندراجات ہوئے،تمام قابلیتوں کو ملا کر 147 ممالک کے 5 ہزار 600سکولوں میں کیمبرج کے امتحانات کا اضافہ ہوا ہے۔

  ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاضی کا پرچہ دوبارہ شیڈول کیا گیا تھا،اس کے بھی نتائج جاری کردیے ہیں۔