روزانہ : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں جھکڑ آندھی چلنے کا امکان ہے ۔ جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس کے علاوہ ایبٹ آباد ، بالاکوٹ،مالاکنڈ ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ ، کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور،اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ جھنگ،بھکر،لیہ،راولپنڈی، اٹک، جہلم چکوال، مری اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔