توشہ خانہ میں آنےوالے تحائف نیلام کر کے رقم یتیم بچوں پر خرچ کریں، وزیراعظم کا آخری روز بڑا حکم

Federal Cabinet last meeting, Toshakhana gifts will be sold and the income will be spent on the orphan. City42
کیپشن: Serene Capture
سورس: 24News HD
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر گذشتہ 15 ماہ میں وزیراعظم کو ملنے والے تمام قیمتی تحائف کی شفاف انداز میں  نیلامی کی منظوری دے دی۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کےالوداعی اجلاس میں بہت سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ کابینہ کے اس آخری اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کو  نیوز چینلز نے براہ راست نشر کیا۔
ایوان وزیراعظم کے اعلامیہ کے مطابق  کابینہ نے ہزارہ ایکسپریس کے نواب شاہ کے قریب حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
 کابینہ کے آغاز پر وزیراعظم نے کابینہ کے تمام اراکین کا پچھلے 15 ماہ میں ملک کی بہتری کے لیے شبانہ روز محنت میں وزیراعظم کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ 
اجلاس کے آغاز پر سیکریٹری کابینہ نے کابینہ کو 20-04-2022 سے 08-08-2022 تک کی کارکردگی کی مفصل رپورٹ پیش کی۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ   گذشتہ 15 ماہ میں کابینہ کے 53 اجلاس منعقد ہوئے۔
وفاقی کابینہ نے مجموعی طور پر 1295 فیصلے کیے۔  کابینہ کے کیے گئے فیصلوں میں سے 99 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا۔
 وفاقی کابینہ نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کی پیش کردہ قومی موسیقی پالیسی (National Music Policy) کے مسودہ کی منظوری دی۔
 وفاقی کابینہ نے وزارت ہوابازی کی سفارش پر قومی ہوا بازی پالیسی 2023 کی منظوری دے دی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ  توشہ خانہ کے ذریعے وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی شفاف نیلامی کرکے رقوم ملک کے یتیم بچوں کی تعلیم اور فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جائے۔
 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آبا دمیں منعقد ہوا۔
 وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر قومی ٹیرف کمیشن کے تکنیکی و غیر تکنیکی ارکان کی تقرری کی منظوری دے دی۔ 
 کابینہ نے عبدالرشید شیخ، نعیم انور، محمد اقبال تابش، احمد شیراز کو غیر تکنیکی اور عمران ضیاء کی تکنیکی رکن کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔   
 وفاقی کابینہ نے  وزارتِ تجارت کی ہی سفارش پر سلمان ایس مہدی کی سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں بطور چیئرمین  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے  وزارتِ خزانہ کی سفارش پر سیلم اللہ کی بطور نائب گورنر سٹیٹ بینک تقرری کی منظوری دے دی۔ 
وفاقی کابینہ نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کے پیش کردہ قومی موسیقی پالیسی (National Music Policy) کے مسودے کی منظوری دی۔ پالیسی کے تحت ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے موسیقی کے ورثے کے تحفظ، موجودہ دور کی موسیقی کی ترقی اور موسیقاروں کی موسیقی چوری ہونے کے سدباب کے لیے قانونی ڈھانچے کے اطلاق اور جدید تکنیکی وسائل کو بروئے لایا جائے گا۔ 
وفاقی کابینہ نے وزارتِ پٹرولیم کی سفارش پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(OGDCL) کے منیجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی سمری پر تفصیلی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس تقرری کے لیے دوبارہ اشتہار دیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے وزارت ہوابازی کی سفارش پر قومی ہوا بازی پالیسی 2023 کی منظوری دے دی۔اس پالیسی کے تحت ملک میں اس شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات اور پاکستان کے ہوائی اڈوں پر مقامی اور بین الاقوامی مسافروں کے لیے موجودہ سہولیات میں بہتری لائی جائے گی۔  
وفاقی کابینہ نے  سرمایہ کاری بورڈ کی سفارش پر خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی مختلف کمیٹیوں میں ارکان کی شمولیت کی منظوری دی۔ ان ترامیم کے تحت وفاقی وزیر قانون و انصاف  ایپکس کمیٹی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ایپکس کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی  اور سیکریٹری خارجہ ایگزیکٹو کمیٹی اور Implementation Committee  کے رُکن ہوں گے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی سیکریٹری ایپکس کمیٹی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے طور پر تقرری کی منظوری دی۔ 
 مزید برآں وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کے سیکریٹریٹ کے قیام اور  جمیل احمد قریشی کی بطور سیکریٹری/ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کی بھی منظوری دے دی۔ 
 وفاقی کابینہ نے  ریلوے ڈویژن کی سفارش پر ارشد سلیم خٹک کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی کی تقرری کی منظوری دے دی۔ 
 وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر گذشتہ 15 ماہ میں وزیراعظم کو ملنے والے تمام قیمتی تحائف کی شفاف انداز میں  نیلامی کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان تحائف کی شفاف انداز میں نیلامی کے بعد ان سے ملنے والی رقم کو پاکستان میں موجود یتیم او ربے سہارا بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کیا جائے گا۔ کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ نیلامی کے عمل میں  عوام الناس  حصہ لے سکیں گے۔ 
 وفاقی کابینہ نے 14 اگست پر پاکستان کی مختلف جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزا میں رعایت کو دوگنا کرنے کی بھی منظوری دی اور اس بات کی ہدایت کی کہ اس رعایت کا قانون کے مطابق تمام قیدیوں پر اطلاق ہوگا۔ کابینہ نے وزارتِ داخلہ کو ہدایت کی کہ جیلوں میں قیدیوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ 
  وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر سولر پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ان ترامیم کے اطلاق کے بعد حکومت کی سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن اور حکومت کے ملک گیر 10 ہزار میگاواٹ سولرائزیشن کے منصوبے پر تیزی سے عمل درآمدیقینی بنایا جائے گا۔ 
 کابینہ کو وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے حکومتی کارکردگی اوروزیراعظم کی  488 دنوں پر مشتمل وزارتِ عظمیٰ پر دو کتابیں پیش کی گئیں۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے7 اگست  2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ 
 وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے26 جولائی، 7 اگست اور8 اگست 2023  کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ 
 وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجاری لین دین کے3 اگست  2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ 
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے7 اگست  2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔