ہماری وزارت کے دوران سی پیک، ایف اے ٹی ایف اور راہ داری منصوبے کی خارجہ کامیابیاں سرفہرست ہیں، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto News Conference, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر خارجہ کی حیثیت سے  دفتر خارجہ میں الوداعی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت کے دوران سی پیک، ایف اے ٹی ایف اور راہ داری منصوبے کی خارجہ کامیابیاں سرفہرست ہیں ۔

بلاول بھٹو کی نیوز کانفرنس میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر,  سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان , اسپیشل سیکرٹری سائرس سجاد قاضی, اور ترجمان دفتر ممتاز زہرابلوچ بھی موجود تھے۔
  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہم نے خارجہ امور پر بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔ ہم نے کچھ روز قبل ہی پاک چین سی پیک 10 سالہ تقریبات منائی ہیں۔ ہماری وزارت کے دوران امریکہ سکے ساتھ تعلقات میں بہتری لائی گئی۔ بلاوول بھٹو نے کہا کہ ان کی وزارت کے دوران  پاکستان نے یوکرائن جنگ میں اپنا اصولی موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا ہماری سفارتکاری میں بیلا روس اور یوکرائن کے وزرا خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔
  بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو غلطی سے  نواز شریف کہہ دیا اور پھر اپنی سلپ آف ٹنگ پرمسکرانے لگے۔

بلاول بھٹو نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا حنا ربانی کھر نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے کے لئے بہت محنت کی۔

ہم نے جی ایس پی پلس کا افائدہ اٹھاتے ہوئے یورپ سے تجارت کو بڑھایا ہے ۔ یورپین ممالک سے تجارت اور تعلقات کو بڑھانے میں حنا ربانی کھر کی بہت کوشش شامل ہیں۔

  بلاول بھٹو نے افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا ، ہم افغانستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ تھے۔پاکستان کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔

کشمیر کے تنازعہ اورر پاک بھارت تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہم نے کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ ہم نے گوا میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کی ۔

ہم نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے دن کو منانے کا طریقہ کار طے کیا۔