شہر میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 448 وارداتیں

شہر میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 448 وارداتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : لاہور پولیس کی تمام تر کاروائیوں کے باوجود شہریوں کے لٹنے کا سلسلہ جاری، شہر میں 24گھنٹے کے دوران مختلف جرائم کی 448وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 71 موٹرسائیکلیں چوری ، نقب زنی ایک، ڈکیتی و چوری کی 369وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق کاہنہ میں چورسلمیٰ ممتاز بی بی کے گھر تالے توڑ کر 10لاکھ 50ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چرا کر فرار  ہوگئے، اس کے علاوہ لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے جمشید نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی، شہری کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے لوٹے بغیر فرار ہوگئے۔  سبزہ زار میں ڈاکو ثناءرحمن کی دکان سے اسلحہ کے ذور پر 25ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیئر کے علاقے میں ڈاکو شاہد کی پینٹ کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار، ہیئر میں ڈاکو ظہیر عباس کی اسٹیٹ ایجنسی سے اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار، فیکٹری ایریا میں ڈاکو عاطف کی دکان سے 67ہزار روپے لوٹ کر فرار، مانگامنڈی میں ڈاکو ارشد کی کباڑ کی دکان سے 48ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس کے علاوہ  نواب ٹاؤن کے علاقے میں چور ناصر محمود کی کار لے اڑے ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے 71موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔