وسیم احمد : آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹرافی ٹور کا ایک بار پھر آغاز کردیا۔ حکومتی اجازت ملتے ہی پاکستان کیلئے ٹرافی ٹور کی ونڈو فائنل ہوگئی،پاکستان میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 ٹرافی ٹور 27 اگست سے 3 ستمبر کے درمیان ہوگا۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی چمچماتی ٹرافی تمام ممالک گھومنے کے بعد سب سے آخر میں پاکستان آئیگی۔پاکستان میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 ٹرافی ٹور 27 اگست سے 3 ستمبر کے درمیان ہوگا۔کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی جنوبی افریقہ سے پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان میں ٹرافی ٹور مکمل ہونے کے بعد ٹرافی میزبان ملک بھارت چلی جائیگی۔ اس وقت آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی بنگلہ دیش میں موجود ہے۔
بنگلہ دیش میں ٹرافی 9 اگست تک رہے گی ۔ 10 سے 13 اگست تک ٹرافی کویت اور بحرین جائیگی۔ بحرین کے بعد ٹرافی ایک مرتبہ پھر بھارت جائیگی۔16 سے 24 اگست تک ٹرافی اٹلی، فرانس اور انگلینڈ پہنچے گی۔ 25 سے 26 اگست تک کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی ملائشیا میں موجود ہوگی۔ ملائشیا کے بعد ٹرافی یوگینڈا، نائیجیریا اور پھر جنوبی افریقہ پہنچے گی۔