(ویب ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ,انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے.
انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو کر 288.10 روپے کا ہوگیا,گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر تقریباً 288 اور اوپن مارکیٹ میں 296 روپے تک جا پہنچا تھا۔اس کے علاوہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے رجحان کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور 114 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 48271 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔