ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبا ز گل نے ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ مر جائیں گے لیکن یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے گرفتاری کے بعد ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام کیا، اپنے پیغام میں لکھا کہ فاشسٹ امپورٹڈ رجیم مخالفین کو دبانے کی کوشش میں فاشزم کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔شہباز گل کاکہناتھا کہ صرف دبانے اور جھکانے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے لیکن انہیں ناکامی ہو گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حسینی ہیں اور ڈٹ کر حق کے ساتھ کھڑے ہیں، مر جائیں گے مگر یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے۔
حسینی ہیں اور ڈٹ کر حق کے ساتھ کھڑے ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 9, 2022
مر جائیں گے مگر یزید وقت کی بیعت نہ کرینگے
ڈاکٹر شہباز گل کا پیغام