ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کی گرفتاری، عمران خان نے بڑا قدم اُٹھا لیا

شہباز گل کی گرفتاری، عمران خان نے بڑا قدم اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس میں شہباز گل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہو گا، شہباز گل کی گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

واضح رہےکہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عمران خان کی رہائش گاہ جاتے ہوئے بنی گالہ چوک سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا۔