ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔
شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 9, 2022