اکاؤنٹ ہیک ہونے سے بچانے کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

اکاؤنٹ ہیک ہونے سے بچانے کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر
کیپشن: WHATSAPP NEW FEATURE
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ 'لاگ ان اپروول' کا ایک نیا سیکورٹی فیچر متعارف کرانے کے لیے کام جاری ہے۔
ہیکس اور ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور اپنے صارفین کے لیے حفاظتی انتظامات کو مزید بڑھانے کے لیے، Meta Platform Inc's  واٹس ایپ میں'لاگ ان کی منظوری' کا ایک نیا فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح یہ نیا فیچر واٹس ایپ اکاؤنٹس کو چوری ہونے سے روکنے میں مدد دے گا، واٹس ایپ پر اس 'لاگ ان فیچر' کے ذریعے جب بھی کوئی اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کی کوشش کرے گاصارفین کو ان ایپ الرٹس بھی ملیں گی۔

  واٹس ایپ آفیشلز کا کہنا تھا کہ یہ نیا فیچر صارفین کواضافی سیکیورٹی فراہم کرے گا۔