پاک افغان ٹرانزٹ ریل لنک پراجیکٹ میں اہم پیشرفت

پاک افغان ٹرانزٹ ریل لنک پراجیکٹ میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ریل لنک پراجیکٹ میں اہم پیشرفت ،75کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پشاور جلال آباد سے کابل، مزار شریف اور ترمذ تک جائے گا۔ 5 ارب ڈالر کے منصوبے کے لیے پشاور، کابل، ترمذ ازبکستان تک مشترکہ سروے مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ سروے میں پاکستان ریلوے کی 3 رکنی ٹیم نے حصہ لیا جس میں چیف انجینئر قمرزمان ٹیم کے سربراہ، ڈپٹی چیف فرمان غنی اور معلم آفریدی شامل تھے۔سی ای او فرخ تیمور غلزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کیلئے مشترکہ سروے کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغان دارالحکومت کابل میں منعقدہ مذاکرات میں دو طرفہ تجارت بڑھانے، تاجروں کو ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مشکلات ختم کرنے سمیت بس سروس بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔