ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ ہوجائیں خبردار! سی ای او ایجوکیشن کا دو ٹوک اعلان

پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ ہوجائیں خبردار! سی ای او ایجوکیشن کا دو ٹوک اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ نے کورونا ویکسی نیشن کرائی یا نہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کی انسپکشن کے لئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرویز اختر نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہے، پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کی کورونا ویکسی نیشن کی مانیٹرنگ کرنے کے لئےڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،افسران کی ٹیمیں پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کی ویکسی نیشن کی انسپکشن کریں گی۔

پرویز اختر کا کہنا ہےکہ پرائیویٹ سکولوں میں تعینات اساتذہ کے کورونا ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے اور جن سکولوں کے اساتذہ نے تاحال کورونا ویکسین نہیں لگوائی ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انھوں نے بتایا کہ سکولوں میں اساتذہ کی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق رپورٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔

دوسری جانب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں میں ویکسی نیشن کی کم شرح پر اظہار تشویش کیا،ایچ ای سی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق یونیورسٹیوں میں ڈیلٹا وائرس کے نئے کیسز کے باعث اساتذہ اور عملہ کی کم ویکسی نیشن پر تشویش ہے،ایچ ای سی کے مطابق یونیورسٹیاں 31 اگست تک تمام اساتذہ،عملہ اور طلباء کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں اور 31 اگست کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ،عملہ اور طلباء کا داخلہ بند کردیا جائے۔

مراسلہ کے مطابق طلباء کو ویکسی نیشن  سے متعلق سہولیات بارے آگاہ کیا جائے،یونیورسٹیاں بوقت ضرورت ویکسی نیشن کیمپوں کا قیام بھی ممکن بنائیں،اساتذہ،عملہ اور طلباء کو صرف ناردرا سرٹیفکیٹ پر یونیورسٹیوں میں داخل ہونے دیا جائے، سنگل ڈوز لگوانے والے اساتذہ،عملہ اور طلباء کا بھی داخلہ بند کیا جائے،ویکسی نیشن کے بغیر سٹاف اور طلباء کو ہاسٹل رہنے کی اجازت بھی مہ دی جائے،وزیٹر،کنٹین سٹاف سمیت کوئی وینڈر بھی ویکسی نیشن کے بغیر یونیورسٹی داخل نہیں ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer