(ویب ڈیسک) یکم محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم محرم بروز منگل 10 اگست 2021ء کو ہوگی۔۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظرآگیا اور یوم عاشور 19اگست جمعرات کو ہوگا۔اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات کی پیشگوئی کی تھی۔
کوئٹہ میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان بھی ہوئے۔