200 روپے کے تنازع پر 2 افراد چھریوں کے وار سے قتل

200 روپے کے تنازع پر 2 افراد چھریوں کے وار سے قتل
کیپشن: murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعات رونما ہورہے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے افسردہ اور ملزمان کو فوری سزا دلانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں 200 روپے کے تنازع پر 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

ایک ایسا ہی افسوس ناک واقعہ سیالکوٹ کے علاقہ  ٹبہ سیداں میں پیش آیا جہاں  200 روپے کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کردیاگیا، مقامی پولیس کا کہناتھا کہ منشیات کی خریداری کے دوران 200 روپے کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا،جھگڑےکے دوران ملزم عمران  نے چھریوں کے وارکرکے فہد اور گلزار کو قتل کردیا۔

واقعےکے بعد ملزم نے فرار ہونےکی کوشش کی لیکن شہریوں نے ملزم کو دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

سماج میں عدم برداشت کا رجحان برھتا جارہا ہے،ملک میں جرائم کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ عدم برداشت اور بیروزگاری ہے،جرائم کی روز نئی داستانیں  رقم ہورہی ہیں،  پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer