ویب ڈیسک: ایلن مسک کی کمپنی سپیس ایکس اشتہارات بنا کر سپیس میں چلانے کے لئے اگلے سال سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گی۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈین اسٹارٹ اپ جیومیٹرک انرجی کارپوریشن ایلن مسک کی کمپنی سپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے ’’ کیوب سیٹ‘‘ سیٹلائٹ 2022 میں خلا میں بھیجے گا ۔ سیٹلائٹ کی ایک جانب پر ایک چھوٹی اسکرین نصب ہوگی ۔ عوام ایک پکسل سائز کے ایڈ نشر کرنے کے لئے ٹوکن خریدیں گے جو پہلے سپیس میں نشر ہوں گے اور پھر ’’ٹوئچ ‘‘ اور ’’ یو ٹیوب‘‘ پر نشر کئے جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ سے ایک سیلفی اسٹک نکل کر اسکرین پر نشر ہونے والی ایڈ ریکارڈ کرے گی اور پھر بیم کے ذریعے اسے واپس زمین پر بھیجا جائے گا۔ جی ای سی (جیومیٹرک انرجی کارپوریشن) نے ابھی تک سٹیلائٹ بل بورڈ کے ٹوکن کی قیمت کا اعلان نہیں کیا ۔ مشتہر حضرات پانچ اقسام کے ٹوکن کی خریداری کرپٹوکرنسی کے ذریعے کرسکیں گے ۔
بیٹا ٹوکن برائے ایکس کوآرڈینیٹ، آرایچ او ٹوکن برائے وائے، گیما برائے برائٹنس، کپا برائے کلر اور ایکس آئی برائے ٹائم۔ جیومیٹرک انرجی کارپوریشن کے سی ای او سیموئل ریڈ کا کہنا ہے ہر خریدا گیا ٹوکن ڈسپلے کا مختلف پہلو کنٹرول کرے گا۔ گاما اور کپا ٹوکن یہ طے کریں گے کہ پکسل کس طرح کا نظر آئے گا جبکہ ایکس آئی یہ طے کرے گا کہ سکرین پر کب تک رہے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پلیٹ فارم افورڈ کرنے والوں کے لئے دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیاں اپنے لوگوبھی ڈسپلے کروا سکتی ہیں۔