ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائزر ویکسین لگوانے والے ہو جائیں ہوشیار خبردار

فائزر ویکسین لگوانے والے ہو جائیں ہوشیار خبردار
کیپشن: Pfizer (فائزر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیلی یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فائزر کمپنی کی بائیواین ٹیک ویکسین سے آنکھوں کی سوزش ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تل ابیب کےسوروسکی میڈیکل سنٹر کی پروفیسر ہیبوٹ ولنر نے تحقیقات کے بعد انکشاف کیا ہے کہ  کامیاب ترین ویکسین بائیو این ٹیک   جوفائزر کمپنی   کی تیارکردہ ہے کے مابعد اثرات میں  آنکھوں کی سوزش کی بیماری ’’ یوویٹائس ‘‘ لاحق ہوسکتی ہے ۔

تل ابیب شہر کے  چھ مختلف اسپتالوں کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس کے مطابق فائزرکی ویکسین کے دونوں شاٹس  لگنے کے 14 دنوں کے اندر اندر مریضوں کی دونوں آنکھوں یا ایک آنکھ میں یوویٹائس یا ایونسینٹ وائٹ ڈاٹ سنڈروم کی بیماری دیکھنے میں آئی تاہم پروفیسر  ہیبوٹ ولنرکا کہنا تھاکہ 26 زیر مشاہدہ مریضوں یں سے صرف تین کا مرض شدید تھا باقی مریضوں میں بیماری کی معمولی علامات پائی گئیں۔ اور مناسب علاج اور دیکھ بھال سے بیماری بتدریج ختم ہوگئی۔

انہوں نے بائیو این ٹیک ویکسین لگوانے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ایک دو دن کے اندر انہیں آنکھوں میں سرخی ، درداور نظر دھندلانے کی شکایت ہو تو فوری اپنے آنکھوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں.

Malik Sultan Awan

Content Writer