ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ  کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ  کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :   چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی زیر صدارت اجلاس،  ہائیکورٹ  کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں  جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد حسن سمیت دیگر افسران  کی شرکت

لاہور ہائیکورٹ  کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کرنے  سے متعلق  دو اہم اجلاس ہوئے،ہائیکورٹ کی نیو ججز لائبریری میں ساڑھے دس بجے صبح  ہونے والے پہلے اجلاس کی صدارت جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد حسن نے کی   جس میں سینئر  ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ ڈاکٹر عبدالناصر ، ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ شفقت عباس مگھیانہ ،ڈپٹی رجسٹرار محمد کاشف پاشا، سینئر  ریسرج آفیسر عمران شیخ ،سول جج میاں عثمان طارق سمیت دیگرز افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں  لاہور ہائیکورٹ  کی ویب  سائٹ میں نئے پورٹل شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن میں  ریسرچ سیل ، کمرشل کورٹس سیل ، لائبریری سیل ، عجائب گھر  اور ہائیکورٹ  کی معلومات ویب سائٹ میں شامل کرنے ہر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  محمد امیر بھٹی کی زیر صدارت  ہونیوالےاجلاس جسٹس شجاعت علی خان ،، جسٹس جواد حسن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جس میں ہائیکورٹ کی ویب سائٹ میں نئے پورٹل شامل کرکے اسے  اپ گریڈ کرنے  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس محمد امیربھٹی نے ہائیکورٹ کے مختلف شعبوں کی معلومات کو ویب سائٹ  پر اپ لوڈ کرنے کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق  چیف جسٹس محمد امیر بھٹی چودہ اگست کو لاہور ہائیکورٹ  کی ویب سائٹ  اپ گریڈ یشن کا افتتاح کریں گے جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے تمام شعبوں کی معلومات ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکیں گی ۔