ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا بڑھنے کا خدشہ، مگر کیوں؟

Corona cases increase
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: لاہور میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں تیزی مگر لاہوریوں نے ویکسین کو سنجیدہ نہ لیا۔حکومتی رپورٹ کے مطابق شہر میں تاحال 16 فیصد لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا کے کیسز میں پھر سے تیزی آئی مگر حکومتی تدابیر کے باوجود لاہوریے کورونا ویکسین کے عمل کو سنجیدہ نہ لے سکے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق لاہور میں 67 لاکھ 87 ہزار افراد کو ویکسی نیشن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے لیکن لاہور میں ابھی تک 11 لاکھ افراد نے مکمل طور پر ویکسین لگوائی ہے۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق لاہور میں جزوی طور پر ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد 20 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ جزوی طور پر ویکسینیشن کرانے والوں کو ابھی پہلی خوراک ہی لگائی گئی ہے۔حکومتی پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ابھی بھی 36 لاکھ سے زائد ایسے شہری ہیں جنہوں نے ابھی تک ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں لگوائی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے لیے اب یوسی کی سطح پر بھی ویکسین کی فراہمی تیز کردی گئی ہے۔  

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے لاک ڈاؤن میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے مخصوص علاقوں میں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے 31 اگست تک ان ڈور شادی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں صرف 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔  ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق  تقریب رات 10 بجے تک ختم کرنا ہوگی جبکہ دیگر انڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔