ویب ڈیسک : ڈاکٹر فیصل سلطان نے کوروناویکسی نیشن سے متعلق اہم تازہ ہدایات جاری کردیں،انکا کہنا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک مخصوص وقت گزرنے کی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے۔
پیر کو کورونا ویکسینیشن کی دوسری خوراک کے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک مخصوص وقت گزرنے کی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے۔ سائنوفارم 3 ہفتے، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا ویکسین کی 4 ہفتے کے بعد دوسری خوراک لے لیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے 1166 سے مسیج کیلئے انتظار نہ کریں۔ ایس ایم ایس کیلئے سائنوفارم کا 6، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا کا 12 ہفتوں کا انتظار ضروری نہیں ہے
Covid vaccination - 2nd dose info
— Faisal Sultan (@fslsltn) August 9, 2021
You can get 2nd dose of the vaccine ANYTIME after the minimum time interval has elapsed
Sinopharm - 3 wks
Sinovac & Astrazeneca- 4 wks
Don't need to wait for reminder SMS from 1166 (comes after 6 wks fr Sinopharm & Sinovac & 12 wks fr AstraZ)
ہفتے کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 4 ہفتے پہلے50 سال سے زائد عمر 2 کروڑ 72 لاکھ افراد میں سے 21 فیصد نے وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک خوراک لگوائی تھی، تاہم اب یہ تعداد21 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد پر آگئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ 50 سال اور زائد عمر کے شہری ویکسین لگوائیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سائنو فارم ویکسین کی مزيد 20 لاکھ خورا کیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔