ایل ڈبلیوایم سی کوخودمختار بنانے کی تیاریاں ،مسودہ تیار 

ایل ڈبلیوایم سی کوخودمختار بنانے کی تیاریاں ،مسودہ تیار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیکرٹری بلدیات کاایل ڈبلیوایم سی کوخودمختار بنانے کیلئےعملی اقدام ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کیلئے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نےلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کیلئےڈرافٹ تیار کروایا ، قانون سازی کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی کمپنی سے اتھارٹی بن جائے گی، جس سے  ایل ڈبلیو ایم سی مالی،انتظامی،قانونی مسائل کے حل کیلئےخود مختار ہوگی، جرمانوں اور ریکوری کیلئےمنظم انفورسمنٹ نافذ کی  جاسکے گی ۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ  اتھارٹی  بننے سے  ریونیو پیدا کرنے کیلئےخاطر خواہ مواقع میسر ہونگے، کوڑاکرکٹ پھیلانےاورجلانےپربھاری جرمانےاورقید کی سزا بھی دی جاسکے گی 

سیکرٹری بلدیات  نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ اتھارٹی بنانےکاڈرافٹ محکمہ قانون کو ارسال کیا جائےگا، جس سے  اتھارٹی میں موجودوسائل وہیومن ریسورس استعمال کی جائےگی، لاہور سمیت پنجاب کی دیگر ویسٹ کمپنیز کو بھی اتھارٹی بنانے کی تجویز ہے۔