فیشل ریگنائزیشن سسٹم بند ،پولیس کو گرفتاریوں میں مشکلات کا سامنا

 فیشل ریگنائزیشن سسٹم بند ،پولیس کو گرفتاریوں میں مشکلات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیف سٹیزکاکریمینلز کوکیمروں کے ذریعےپکڑنےکاسسٹم ناکارہ، فیشل ریگنائزیشن سسٹم بند ہونے سے  پولیس کو گرفتاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تمام مقامات پرجرائم پیشہ افرادکی شناخت کیلئے سسٹم لگایاگیاتھا۔
  تفصیلات کے مطابق  شہرمیں اہم مقامات پر اشتہاریوں، کریمنل اوردہشتگردوں کی شکل شناخت کرکےکارروائیوں کے لیےلگایا گیا فیشل ریگنائزیشن سسٹم بند ہونےسےپولیس کو گرفتاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔  پولیس رپورٹ کے مطابق شہرمیں سی آر او ڈیٹا کے ساتھ کریمنلز کی پہچان کے لئےشہرکے اہم مقامات پر لگائے گئے 1ہزار کیمروں کاسسٹم ٹھپ ہے۔ شہرکی مارکیٹوں،سٹیشنز،لاری اڈا، مزاروں سمیت دیگر اہم مقامات پرکریمنلزکی پہنچان کےلئے کیمرے لگائے گئے۔پولیس حکام کے مطابق  فیشل ریگنائزیشن سسٹم کے تحت تمام انے جانے والوں کی کیمروں سے تصاویربناکرڈیٹا بینک تیارکیا جانا تھا۔ سی  آر او ڈیٹا سے کیمروں میں اشتہاریوں وکریمنلزکاڈیٹا میچ کرکے گرفتاریاں عمل مین لائی جاناتھی۔سسٹم بند ہونے سےکیمروں کے ذریعےشناخت کاعمل پولیس کےلئےبے سودہے۔

 سیف سٹیز حکام کے مطابق  محرم الحرام اورسانحہ جوہرٹاؤن کے بعدمتعلقہ غیرمتعلقہ کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔متعدد سائٹس پرفیشل ریگنائزیشن سسٹم کے زریعے مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ کنٹریکٹرغیرملکی کمپنی کےساتھ کچھ وجوہات پرکام نہ کرنے سےسسٹم غیرفعال ہوا۔سیف سٹیزاتھارٹی نے سسٹم بندہونے سے قبل لاہورپولیس کواس سسٹم کے ذریعےاشتہاریوں کی گرفتاری میں مدد دی تھی۔