گوجرانوالہ وین حادثہ, 6 افرادتشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل

گوجرانوالہ وین حادثہ, 6 افرادتشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : گوجرانوالہ میں مسافر وین حادثہ میں جھلس جانے والے 6 افراد کو شدید تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا،ڈاکٹرزکے مطابق زخمیوں کےجسم 50 سے 80 فیصد تک جھلس چکے ہیں۔
  تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں  مسافر وین میں آگ لگنے سے 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ جسم زیادہ جھلس جانے کے باعث چھ زخمی افراد کو رات گئے ریسکیو 1122 کے ذریعے جناح ہسپتال کے برن ہونٹ میں منتقل کیا گیا  ہے ۔ڈاکٹرزکے مطابق تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ زخمیوں میں قیصر عباس،صلاح الدین اور ہدایت اللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کے جسم 50 سے 80 فیصد تک جھلس چکے ہیں جن کی جان بچانے کیلئےہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب   پیچھے سے ٹرک کی ٹکر لگنے سے سلنڈر پھٹنے سے وین میں  آگ لگی ،راہوالی کے علاقہ ڈی سی کالونی میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ میں آگ نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے باعث خواتین، بچوں سمیت 11 افرادجھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین خوفناک واقعہ دیکھ کر توبہ، استغفار پڑھنے لگے،مسافر وین میں آگ لگنے پر جی ٹی روڈ بلاک ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی،گوجرانوالہ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہےجس گاڑی نے وین کو پیچھے سے ٹکر ماری وہ دودھ والا کنٹینر ہے، کنٹینر کا ڈرائیور بھی فرار ہے,کنٹینر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  نےگوجرانوالہ میں وین میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی،وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

عثمان بزدار کاکہناتھا افسوسناک واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے،زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔