ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کابلاامتیازاوربروقت انصاف کی فراہمی کیلئے احسن اقدام

لاہور ہائیکورٹ کابلاامتیازاوربروقت انصاف کی فراہمی کیلئے احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کا سائلین کو بلا امتیاز اور بروقت انصاف کی فراہمی کے کیس مینجمنٹ پلان تیار جبکہ  ڈائریکٹوریٹ آف جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ کو منصوبے پر عملدرآمد کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ نےسائلین کو بلا امتیاز اور بروقت انصاف کی فراہمی کے کیس مینجمنٹ پلان تیار  کرلیا جس  پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد  عملدرٓمد ہوگا، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کیس مینجمنٹ محمد شیر عباس کو ذمہ داری سونپی گئی،ذرائع کے مطابق  ارجنٹ سیل میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائدہوگی ،  خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ اہلکار کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی، ڈیٹا آپریٹرز کا ڈیوٹی روسٹر روزانہ کی بنیاد پر جاری ہوگا ، کسی بھی عدالتی اہلکار کو مینول مارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام کیسسز آٹو فکسیشن کے تحت لگیں گے ، مجاز اتھارٹی کی نامزدگی کے بغیر کوئی کیس مینوئل مارکنگ میں نہیں آئےگا۔