(اکمل سومرو) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگیا، لاہور سے ثقلین مشتاق نے 354 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یو ای ٹی کے تحت انٹری ٹیسٹ میں لڑکے بازی لے گئے۔ انٹری ٹیسٹ کے نتا ئج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر شائع کر دیے گئے ہیں ۔ امیدواریونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر اپنے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پرمشتمل تھا جس میں لاہور سے ثقلین مشتاق 354 نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ لاہور سے اسامہ قریشی نے 308نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے محسن رضا 298 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔انٹری ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 34ہزار 381 امیدواران نے شرکت کی جبکہ داخلہ کیلئے 14ہزار 500 سے زائد امیدواران نے اپلائی کیا۔ داخلے کی مزید معلومات یو ای ٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔