(قیصر کھوکھر) کل سے سینما اور تھیٹر بحال، 40 فیصد شائقین کے ساتھ شو چلانے کی اجازت ہوگی، چھ فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے طویل بندش کے بعدکل سے سینما اور تھیٹر بحال کردیئے گئے ہیں۔ 40 فیصد شائقین کے ساتھ شو چلانے کی اجازت اور چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیاگیاہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ایس او پیز کےتحت سینما شو کا وقت 3گھنٹے سے زیادہ رکھنے کی ممانعت کی گئی ہے۔ 60 منٹ دورانیہ کے کھیل کے بعد صفائی کیلئے وقفہ بھی کرنا ہوگا۔