ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا مطالبہ

لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان ) لاک ڈاؤن میں نرمی مرحلہ وار کی جائے، ایک دم نرمی کے باعث کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایکٹ میں ترمیم کی جائےاور کورونا وبا میں جان کا نذرانہ دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو شہید پیکیج اور سول ایوارڈ دیا جائے۔

پی ایم اے کے عہدیداران کی جانب سے فیروز پور روڈ پر پی ایم اے ہاؤس میں پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس میں مرکزی صدر صاحبزادہ مسعود سید، صوبائی صدر اشرف نظامی، جنرل سیکرٹری شاہد ملک اور دیگر موجود تھے۔ پی ایم اے کے صدر پروفیسر صاحبزادہ مسعود سید کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی مرحلہ وار کی جائے، ایک دم لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کیسز میاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور  ایکٹ میں ترمیم کی جائے۔ کورونا وبا میں جان کا نذرانہ دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو شہید پیکیج دیا جائے۔  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز و دیگر عملے کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ڈاکٹرز کو بلاوجہ ہراساں کرنے پر ہیلتھ کیئر کمیشن کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔