ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا قمر , بلال سعید کی مشکلات میں اضافہ،اداکارہ کاموقف بھی سامنے آگیا

صبا قمر , بلال سعید کی مشکلات میں اضافہ،اداکارہ کاموقف بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد) مسجد وزیر خان میں ویڈیو ریکارڈنگ کےمعاملے پر  ایک اور شہری نےاداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی، اداکارہ نے بھی اپنا وضاحتی بیان دے دیا۔

پولیس کےمطابق اندرون لاہور کےرہائشی رانا عاکف نے درخواست تھانہ اکبری گیٹ میں جمع کرائی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ فلم کی عکس بندی کےدوران صبا قمر اور بلال سعید نےمسجد میں رقص کرکےاسکا تقدس پامال کیا،مذہبی جذبات مجروح کرنےپر اداکار اوراداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے،چند روز قبل صبا قمر نےاپنےٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئرکی تھی،جس پر شہریوں اورمذہبی حلقوں کی طرف سےشدید تنقید کی گئی،پولیس کا کہنا ہےکہ درخواست پرقانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ایک طویل تحریر پوسٹ کی،جس میں صبا قمر کا کہناتھا کہ شُوٹنگ کے دوران مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی،یہ وہ واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا، یہ میوزک ویڈیو کا تعارفی حصہ ہے جس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے۔ گانے کی پوری ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔ 

اداکارہ کا کہناتھا کہ آپ لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے براہ کرم ویڈیو دیکھیں، اور سمجھیں کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں،ہم سب مسلمان ہیں،ہمارے دل میں بھی اپنے مذہب اسلام کےلیےاتنی ہی محبت اور احترام ہے جتنا آپ سب کے دل میں ہےاور کبھی بھی اس کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

بی ٹی ایس کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے وہ ’قبول‘ کے پوسٹر کے لیے محض ایک کلک تھا جس میں شادی شدہ جوڑے کو ان کے نکاح کے بعدخوشی سے دکھایا گیا تھا۔اس کے باوجود اگر ہم نے انجانےمیں اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو ہم تہہ دل سے آپ سب سے معذرت خواہ ہیں۔ محبت اور امن! 

View this post on Instagram

"قبول" کا ٹیزر پیش خدمت ہے. یہ وہ واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا۔ یہ میوزک ویڈیو کا تعارفی حصہ ہے جس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے ، فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔ مزید پوری ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔ آپ لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے براہ کرم ویڈیو دیکھیں۔ اور سمجھیں کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔ہم سب مسلمان ہیں-ہمارے دل میں بھی اپنے مذہب اسلام کےلیےاتنی ہی محبت اور احترام ہے جتنا آپ سب کے دل میں ہےاور کبھی بھی اس کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ بی ٹی ایس کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئ ہے وہ ’قبول‘ کے پوسٹر کے لیے محض ایک کلک تھا جس میں شادی شدہ جوڑے کو ان کے نکاح کے بعدخوشی سے دکھایا گیا تھا۔ اس کے باوجود اگر ہم نے انجانےمیں اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائ ہے تو ہم تہء دل سے آپ سب سے معذرت خواہ ہیں۔ محبت اور امن! # اگست 11 کوقبول مکمل ویڈیو ریلیز ہو رہی ہے. Presenting the "Qubool" teaser???????? This is also the only sequence that was shot at the historical Wazir Khan Mosque. It’s a prologue to the music video featuring a Nikah scene. It was neither shot with any sort of playback music nor has it been edited to the music track, the adminstration of the Mosque was also present at the time of shoot and they are witness that no music was played there. Further the full video comes out on 11th of August. Please watch the video before you guys jump to conclusions. And understand that we all are on the same page. We love and respect our religion as much as all of you and would never even think of doing anything to disrespect it. The BTS video that's been circulated on social media was just a circular movement to click stills for the poster of ‘Qabool’ depicting a happily married couple right after their Nikah. Despite this if we have unknowingly hurt anyone’s sentiments we apologise to you all with all our heart. Love & Peace! #Qubool releasing on 11th of August! #bilalsaeed #sabaqamar #masjid

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer