نئے پاکستان میں آزادی ٹرین نہیں چلے گی

نئے پاکستان میں آزادی ٹرین نہیں چلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:نئے پاکستان میں پرانے پاکستان کی آزادی ٹرین نہیں چلے گی، وزارت ریلوے نے یوم پاکستان کی مناسبت سے چلنے والا اہم ایونٹ فراموش کر دیا۔

ریلوے حکام کی جانب آزادی ٹرین کی تیاری کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے گئے، ریلوے ذرائع نئی ٹرینیں چلانے والے شیخ رشید بھی آزادی ٹرین کو بریک لگا دی،نئے پاکستان میں نوجوان نسل کو پاکستان کی ثقافت والی ٹرین سے محروم کر دیا گیا، خواجہ سعد رفیق کے دور میں آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں آزادی ٹرین چلائی جاتی تھی، آزادی ٹرین پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگر کرتے فلوٹس پہ مشتمل ہوتی تھی۔

  آزادی ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے مختلف سٹیشنوں پہ رکتی تھی، آزادی ٹرین پہ تحریک پاکستان کے حوالے سے معلومات ہوتی تھیں، آزادی ٹرین کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں اور شہداء کو سلام پیش کرنا تھا۔ آزادی ٹرین نوجوان نسل کے لیے ملکی تاریخ سے آگاہی کا بہترین ذریعہ تھی۔

دوسری جانب  وزیر ریلوے شیخ رشید نے 16 اگست سے مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون ایکنیک سے منظور کرلیا گیا ہے اور اس کا ٹینڈر 30 اگست سے پہلے ہوجائےگا، اس منصوبے میں کوئی ریلوے پھاٹک نہیں ہوگا، ایم ایل ون سے 2 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، میری خواہش ہے چین کے صدر ایم ایل ون کا افتتاح کریں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ 16 اگست سے 10 ٹرینیں کھول رہے ہیں، تمام ریل گاڑیوں کے پرانے اسٹاپ ختم کرنے جا رہے ہیں اور بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد کردیا ہ۔ملکی  معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کدھر گئی اپوزیشن کی اے پی سی؟ ،میں ٹرین نہیں چلا رہااور یہ تحریک چلانے جارہے ہیں؟

Azhar Thiraj

Senior Content Writer