ملک اشرف: ججز کی بڑی تعداد آئندہ سال ریٹائرڈ ہوجائے گی، 20021 ، میں سپریم کورٹ کے ایک، لاہور ہائیکورٹ کے 4 اور 24 سیشن ججز ریٹائرڈ ہوں گے، سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت دیگر ججز عمر کی مقررہ حد پوری ہونے پر ریٹائرڈ جائیں گے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک 31 اپریل 2021 کو ریٹائرڈ ہوں گے جبکہ چیف جسٹس محمد قاسم خان پانچ جولائی 2021 کو ریٹائر ہوں گے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطرمحمود 8 مارچ، جسٹس طارق عباسی 30 مارچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد 26 اپریل کو ریٹائرڈ ہوں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد تارڑ یکم جنوری، جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب صہیب رومی 4 جون کو ریٹائرڈ ہوں گے، جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور راجہ محمد ارشد 31 دسمبر 2021 ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہماریوں امتیاز بائیس دسمبر 2021، ڈی جی کیسس مینجمنٹ ہائیکورٹ سیشن جج صفدر سلیم شاہد 31 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔
سیشن جج شفقت علی 30 ستمبر 2021 ، جج احتساب عدالت لاہور جواد الحسن 10 جولائی، جج بنکنگ کورٹ لاہور، سیشن جج چوہدری ظفر اقبال نعیم چار نومبر 2021 کو ریٹائر ہوں گے، سیشن جج پرویز اسماعیل جوئیہ 16جون، سیشن جج محمد یوسف اوجلہ یکم اپریل، سیشن جج وسیم اختر 10 دسمبر 2021، ضیاء القمر 19 اپریل، سیشن جج محمد اختر بدر 31 مارچ، عبدالرشید 7 فروری، قمر اعجاز 31مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔
سیشن جج بشریٰ زمان 2 اگست، محمد عمر حیات نو مارچ، سیشن جج گجرات سید مظفر علی شاہ 5 اگست، سیشن جج محمد شیراز کیانی 31 مارچ 2021، سیشن جج لیاقت علی 14 مئی، سیشن جج پرویز اقبال سپرا 15 اپریل، سیشن جج شبیر حسین اعوان 9 دسمبر 2021، عبدالغفار 31 اگست جبکہ سیشن، محمد سلیم 31 دسمبر دوہزار اکیس کو ریٹائرڈ ہوں گے، سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال، ہائیکورٹ کے جج کی عمر 62 سال جبکہ ضلعی عدالتوں کے ججز کی عمر ساٹھ سال ہے