پنجاب کے باسیوں کیلئے خوشخبری

پنجاب کے باسیوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) پنجاب کے باسیوں کیلئے اچھی خبر،  پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کی تجویز تین ہفتوں کے لیے مسترد کردی، کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے نان اے سی بسوں کے کرایوں میں اضافے سے روک دیا۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی، محکمہ ٹرانسپورٹ نے نان اے سی بسوں کے کرایوں 25سے 30 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی،حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی استدعا پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ معاملہ کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق 4 کلومیٹر تک  کاکرایہ 30 فیصد، 4 سے 8کلومیٹر تک کا کرایہ 25 فیصد، 8 سے14 کلومیٹر تک 26 فیصد اور14 سے 22 کلومیٹر تک 26 اعشاریہ ایک فیصد جبکہ22 سے30  کلومیٹر تک 25 اعشاریہ نو فیصد کرایہ بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ  بڑی عید پر عمران حکومت نے عوام پر نیا پٹرول بم گرایا، پٹرول 3روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈڈیزل 5روپے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 62پیسے فی لیٹر مہنگا  کیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا، اب ایک لیٹر پٹرول 107 روپے 97 پیسے، ڈیزل106 روپے 46 پیسے میں مل رہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے عرصے میں پٹرولیم مصنوعات سستی کردی تھیں، 25 مارچ سے یکم جون تک پٹرول 37 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا، اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ مٹی کا تیل 56 روپے 89 پیسے اور لائٹ ڈیزل 39 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer