مریم نواز کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

مریم نواز کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: نیب کا نائب صدر ن لیگ مریم نواز کو 11 اگست کو طلبی کا نوٹس، نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ۔

 

تفصیلات کے مطابق نیب  نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کو 11 اگست کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز  نے   نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 11 اگست کو نیب آفس جائیں گی، مریم نواز نے نیب پیشی کے حوالے سے مشاورت کر لی ہے، لیگی کارکن 11 اگست کو ساڑھے 9 بجے جاتی عمرا پہنچیں گے، مریم نواز کے ہمراہ لیگی رہنما، کارکن نیب دفتر تک جائیں گے۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا، مریم نواز کی نیب طلبی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مریم نواز کی خاموشی حکمرانوں کی نیندیں اڑارہی ہے، عوام کے دلوں میں آج بھی نوازشریف کی حکومت ہے، حمزہ شہباز1 سال سے قید میں، حکمران کچھ  ثابت نہ کرسکے، ہوشربا مہنگائی کے سوا حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

دوسری جانب    نیب زرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer