(فہد بھٹی/عابد چودھری)شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات کے پیچھے دیرینہ دشمنیوں کے علاوہ ایک افسوسناک رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ دل دہلا دینے والے ان واقعات کی وجہ سے سینکڑوں گھر اجڑ گئے۔ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ جاوید پارک میں 22 سالہ لڑکی قتل جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ہونے والی قتل و غارت گری کی لرزہ خیزوارداتوں کی وجہ سے خوف کی فضا قائم ہوچکی ہے، لوٹ مار، زہزانی،ڈکیتی اور قتل جیسے ہولناک واقعات نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا،قتل کی ایک واردات لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ جاوید پارک میں پیش آئی جہاں 22 سالہ لڑکی قتل کردیا گیا، 22 سالہ نورین شادی شدہ تھی۔
قتل کی واردات کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی،مقتولہ کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا،پولیس نے شواہد اکٹھےکرکےلاش مردہ خانے منتقل کردی، کیس کی تحقیقات میں پولیس نےمقتولہ نورین کے خاوند کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بہن زخمی ہوگئی، ملزمان نے بیجنگ انڈرپاس کے قریب موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی کو نشانہ بنایا، گولی لگنے سے بھائی دم توڑ گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئےمقتول کی لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی جبکہ واقعے میں زخمی بہن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں سال شہر میں مختلف واقعات میں قتل کے249وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں،معمولی سے تلخ کلامی کی وجہ سے ایک دوسرے کی جان لینے پر تل جاتے ہیں،عدم برداشت کامادہ ختم ہوچکا ہے،معاشرے میں خرابی کی صل وجہ ہمارےرویے ہیں جس سے یا تو ہم دوسروں کا دل میں گھر کرجاتے ہیں یاپھردل سے ہی اترجاتے ہیں، ماہرین نفسیات کہتے ہیں معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے کے لئے رشتوں میں دوریاں ختم کرنا ہوں گی ۔