چیئرمین نیب کے نام پر جعلی کال کا انکشاف

چیئرمین نیب کے نام پر جعلی کال کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) چیئرمین نیب کے نام سے منسوب کالز کے واقعہ پر نیب نے نوٹس جاری کردیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہوں، بزنس کمیونٹی اور پرائیوٹ افراد کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ نیب کو اس حوالے سے چند شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں بعض افراد چیئرمین نیب اور نیب کے جعلی افسر بن کر اپنے ذاتی مفادات اور غیر قانونی کاموں کیلئے متعلقہ افراد سے موبائل فون پر رابطہ کرتے ہیں۔ موبائل فون پر رابطہ کرنا قانونی لحاظ سے درست قدم نہیں، چیئرمین نیب ہمیشہ سرکاری امور صرف دفتری نمبر کے ذریعے کرتے ہیں۔

 نیب کا کہنا ہے کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب کی جانب سے اب تک جعلی افسر بننے والے 9 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں کسی سے بلیک میل نہ ہوں اور کسی بھی قسم کی جعلی کال پر حقائق جاننے کیلئے چیئرمین نیب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔