عظمیٰ بخاری احتساب عدالت کے باہر بے ہوش ہوگئیں

عظمیٰ بخاری احتساب عدالت کے باہر بے ہوش ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری بے ہوش ہوگئیں۔

پولیس کا(ن) لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج

  مسلم لیگ (ن) کےقائدین کی احتساب عدالت میں آج  پیشی کے موقع پر  عدالت جانے والے راستے میدان جنگ کا منظر پیش کرتےرہے، ن لیگی اراکین اسمبلی خواجہ عمران نذیر،بلال یاسین،رمضان صدیق بھٹی،کنول لیاقت اورعظمی بخاری نے پولیس سے احتساب عدالت کےاحاطہ میں جانے کی اجازت مانگی،اجازات نہ ملنےپر کارکنوں نے زبردستی قدم بڑھائےتو پولیس کی جانب سےلاٹھی چارج کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے پولیس اہلکار کو تھپڑ جڑ دیا

خاتون رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری اور پولیس کےدرمیان دھکم پیل ہوئی،پولیس اہلکار کی جانب سے عظمی بخاری کونامناسب طریقےسے روکنے پر خاتون رکن نے تھپڑدے مارا، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایسا تو کبھی دورآمریت میں بھی نہیں ہوا۔

کچھ دیر کے بعد دوران مزاحمت (ن) لیگی  خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری احتساب عدالت کے باہر  رش اور  گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئیں، ریسکیو نے عظمیٰ بخاری کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مریم نواز اور عباس شریف 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت میں آج ہائی پروفائل مقدمات کی سماعت ہوئی ، نیب کی جانب سے چودھری شوگر مل کیس میں مریم نواز اور عباس شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا، رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی پیش ہوئے، عدالت نے مریم نواز اور عباس شریف کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا جبکہ رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer