عیدقربان پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کردی

 عیدقربان پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بڑی عید پر بارش کی پیشگوئی کردی۔

قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا، کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، بارش کے باعث اہم شاہراؤں پر  ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب ڈی سی لاہورصالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز  کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران متحرک رہیں،واساکی کارکردگی کاجائزہ لیں، پانی کانکاس یقینی بنائیں، نشیبی علاقوں میں پانی نہ کھڑاہونےدیں، جہاں پانی کھڑاہوفوری مشینیری نصب کی جائے.

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 9 سے 13 اگست تک لاہور میں کہیں بوندا باندی تو کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ بارشوں کا الرٹ بھی جاری کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer