ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے اچھی خبر

ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ اور جناح ہسپتال کا آؤٹ ریچ پروگرام شروع ہوگیا، ستوکتلہ میں سکریننگ کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں شہریوں کا چیک اپ اور ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے حاصل کئے گئے۔ مریضوں کو مفت علاج کی سہولت بھی ان کے گھر کی دہلیز پر ملے گی۔

شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ اور جناح ہسپتال کے ہیپاٹائٹس آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پہلا سکریننگ کیمپ سابق چیئرمین یونین کونسل منظر عباس کھوکھرکے موضع ستوکتلہ میں واقع ڈیرے پر لگایا گیا۔ کیمپ میں ڈاکٹر عتیق ابوبکر، ڈاکٹر خواجہ طاہر محمود، عاطف بٹ سمیت ٹیم ممبران کی جانب سے ستوکتلہ کے رہائشیوں کا چیک اپ کیا گیا۔

اہل علاقہ کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ ڈاکٹر عتیق کا کہنا تھا کہ تشخیص ہونے پر مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ سابق چیئرمین یو سی منظر عباس کھوکھر نے ہیپاٹائٹس آوٹ ریچ پروگرام شروع کرنے کے اقدام کو سراہا۔

ہیپاٹائٹس آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مرحلہ وار شہر کے دیگر علاقوں میں بھی سکریننگ کیمپ لگائے جائیں گے اور مریض کی تشخیص کی صورت میں مفت علاج بھی فراہم کیا جائے گا۔