جشن آزادی پاکستان پریڈ میں عاطف اسلم کو بھارتی گانا گانا مہنگا پڑ گیا

جشن آزادی پاکستان پریڈ میں عاطف اسلم کو بھارتی گانا گانا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) معروف گلوکار عاطف اسلم کو  جشن آزادی پاکستان پریڈ میں بھارتی فلم کا  گانا گانا مہنگا پڑگیا۔ تھانہ سول لائنز میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔

خبر پڑھیں۔۔۔ مدیحہ شاہ کے گھر سے نوجوان برآمد، لڑکے کی ماں نے ادکارہ پر شرمناک الزام لگادیا

تفصیلات کے مطابق شہری حماد نے معروف گلوکار عاطف اسلم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سول لائنز میں درخواست دائر کردی، درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عاطف اسلم نے امریکہ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقد تقریب میں بھارتی فلم کا گانا گا کر پاکستانیوں کے جذبات مجروح کیے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں پاکستانی پرچم تھامنے سے انکار کرکے قومی پرچم کی توہین کی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، اب تنخواہوں سے کٹوتی ہوگی مگر کتنی؟ جانیئے

پولیس نے درخواست وصول کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer