شہر بھر کے 11 سو سے زائد سرکاری سکولوں میں 70 ہزار ہینڈ سینیٹائزر تقسیم

شہر بھر کے 11 سو سے زائد سرکاری سکولوں میں 70 ہزار ہینڈ سینیٹائزر تقسیم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا احسن اقدام،شہر بھر کے 11 سو سے زائد سرکاری سکولوں میں 70 ہزار ہینڈ سینیٹائزر تقسیم،ہینڈ سینیٹائزر بچوں میں صفائی بارے آگاہی دینے کیلئے تقسیم کیے گئے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا احسن اقدام،شہر بھر کے 11 سو سے زائد سرکاری سکولوں میں 70 ہزار ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کیے گئے۔ہینڈ سینیٹائزر صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں تقسیم کیے گئے۔ہینڈ سینیٹائزر گورنمنٹ پائیلٹ سکول وحدت کالونی میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔پرنسپل وسیم احمد بٹ کی نگرانی میں ہینڈ سینیٹائزر سکولوں کو دیئے گئے۔

پرنسپل وسیم احمد کا کہنا تھا کہ بچوں کو جراثیم اور مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے آگاہی دی جارہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ بچوں کے ہاتھ کے ذریعے جراثیم پیٹ میں جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔تقریب میں محمداویس ، اشرف ساجد اورریحان رؤف بھی موجود تھے۔