(فاران یامین)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے راہگیر کو کچل دیا، راہگیر 26 سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا،26 سالہ نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی ۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت اور لواحقین ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔