( اسرار خان)لاہو رپولیس نے اپنی اور دوسروں کی جانوں سے کھیلنے والے 30 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔
تفصیلا ت کےمطابق پولیس نے رنگ روڈ اور لاہور کی اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ کرنے والی لڑکی ٹک ٹاکرز سمیت 30 ون ویلروں کو گرفتار کر لیا ہے، خاتون ٹک ٹاکر ہما شہزادی اپنے 6 ون ویلر ساتھیوں کے ساتھ ون ویلنگ کرتی اور اس کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر ڈالتی تھی، شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔
ٹک ٹاک کاجنون؛ اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے 30 ون ویلرز ساندہ پولیس کی گرفت میں، مقدمات درج۔
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) April 9, 2023
ملزمان سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتے تھے،
اپنی اور دوسروں کی زندگی سے مت کھیلیں ون ویلنگ سے اجتناب کریں pic.twitter.com/vAhz3F0krn
دوسری جانب تھانہ ساندہ پولیس نے بند روڈ اور رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہےجو ویڈیو ، لائکس اور فالورز کے چکر میں اپنی اور دوسروں کی زندگی سے کھیلتے ہیں، پنجاب پولیس نےسوشل میڈیا سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ پولیس نے لڑکی سمیت 30 ون ویلرز کو گرفتار کر لیا ہے، ٹک ٹاکر خاتون کو وارننگ دیکر تحفظ مرکز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔