ویب ڈیسک: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ آئین میں الیکشن کی 90 دن کی بات ہے تو باقی شقیں بھی ہیں ان کو بھی دیکھا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ فیصلے دو آئے ہیں ایک چار ججز کا فیصلہ ہے ایک تین ججز کا فیصلہ ہے، جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے نے اور سوالات اٹھا دیئے ہیں ، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہونے چاہیے۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عدالت میں سیاست کے نقصانات آتے ہیں ، عدالت میں سیاست کرنے کے نقصانات ہی ابھی تک پاکستان کی سیاست اٹھا رہی ہے، کل ایک جج نے کہا ہے سیاسی سوالات کے لئے کورٹ فورم نہیں ہے ،ہم کوئی کام غیر آئینی نہیں کریں گےصدر مملکت کی توجیح بالکل غلط ہے۔