ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کا  رمضان اور عید الفطر کے حوالے سے احسن اقدام

ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کا  رمضان اور عید الفطر کے حوالے سے احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں بڑھتے ہوۓ جرائم کی روک تھام کے لئے ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے خصوصی مہم کا آغاز کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں بڑھتے ہوۓ گداگروں، جیب تراشی اور نشہ آور چیز کھلاکر لوٹنے والوں کے تدارک کے لئے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔اس حوالے سے ایس پی لاہور رانا افتخار احمد نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق  خصوصی ٹیمیں ایس پی آفس لاہور کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ بھی جمع کروائیں گی.خصوصی ٹیموں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔ سب انسپکٹر رینک کے افسر کو ٹیم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلی ٹیم کا انچارج سب انسپکٹر ارشادللہ کو بنایا گیا ہے، جبکہ دوسری کا انچارج سب انسپکٹر صنم اویس اور تیسری ٹیم کا انچارج محمّد الطاف کو مقرر کیا گیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer