(ویب ڈیسک) ملک میں آئینی بحران کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات اورسرکاری افسران کوبغیراین اوسی بیرون ملک سفرکی اجازت نہ ہوگی۔اسلام آباد پولیس و انتظامیہ کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نےملک بھر کے ائیر پورٹس پر ہائی الرٹ کی خبروں پر کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر کے لئےملک سے باہر جانے کے لئےاین او سی کی پالیسی واضح ہے۔این او سی کے بغیر ملک سے باہر جانے والے کو آف لوڈ کر دیا جائے گا۔سرکاری افسران کے حوالہ سے کسی بھی قسم کی قیاص آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔
دوسری جانب وزیراعظم کا کہناتھا کہ جب اجلاس بلاتے ہیں افواہوں کا بازار گرم ہوجاتا ہے،کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔