ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امریکا ہوتا کون ہے ہمیں معاف کرنے والا، شیریں مزاری

shireen mazari federal minister women dev
کیپشن: shireen mazari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : شیریں مزاری نے قومی اسمبلی کے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عجیب منظر ہے کہ امریکہ کا پیسہ اور دھمکی تمام غداروں کو ایک ساتھ ملا دیتی ہے۔

ان کے مطابق ’پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالنے والے آج ایک دوسرے کو جپھیاں ڈال رہے ہیں۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کو انوائٹ کیا یہ لوگ کیوں نہیں آئے۔

شیریں مزاری نے مبینہ دھمکی آمیز خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کون ہوتا ہے ہمیں معاف کرنے یا نہ کرنے والا۔ کون سا جرم پاکستان نے کیا ہے۔ کیا اس لئے امریکا ہمیں معاف کرے گا کہ وزیراعظم نے ایک آزاد خارجہ پالیسی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۔ بجائے یہ کہنے کہ '' بیگرز کانٹ بی چوزرز'' خدا کے واسطے کچھ شرم کریں۔ آپ کا دماغ ہوگا بیگرز کا ، قوم بھکاری نہیں ہے۔ قوم آزاد ہے۔ آپ بھیک مانگنے والے ہوں گے۔