ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدم اعتماد ووٹنگ کا معاملہ، وفاقی وزیر کی اسد قیصر سے تلخ کلامی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
کیپشن: Speaker NA Asad Qaiser
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے معاملے پر اسپیکر اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر نے تلخ کلامی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں  اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر میں تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے گفتگو میں کہا کہ آپ وزیراعظم عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔

ذرائع کے مطابق اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر کو جواب دیا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اسدقیصر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفط کے لئے کی تھی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor