رات 8 بجے ووٹنگ کی خبر غلط ہے: ایاز صادق کا تہلکہ خیز انکشاف

ایاز صادق
کیپشن: Ayaz Sadiq
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے آٹھ بجے ووٹنگ کی خبر کی تردیدکردی۔

سینئر لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ آج رات 8 بجے ووٹنگ کی بات غلط ہے۔ جو بھی فیڈ کر رہا ہے،غلط کر رہا ہے۔

ہماری اسپیکر سے یہی بات ہوئی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کو فالو کیا جائے۔  عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ساڑھے 10 بجے کارروائی شروع کی جائے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی کروائی جائے۔

اسپیکر نے ہمیں ووٹنگ کی یقین دہانی نہیں کرائی، ہم ڈیمانڈ کررہے ہیں آج حکومت کا آخری دن ہے۔ اگر آج عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ 

اجلاس میں تعطل اور تاخیر کے سوال پر ایاز صادق نے کہا جو شخص کرسی سے چمٹا ہوا ہے وہ چاہتا ہے میں مزید ایک ، دو یا تین گھنٹے اور وقت گزار لوں، اس میں ان کا چھوٹا پن نظر آرہا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor