ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی اجلاس تاخیر کا شکار ہونے پر مریم نواز کا ردعمل آگیا

وزیراعظم عمران خان ، مریم نواز
کیپشن: PM Imran Khan , Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہونےپر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما مریم  نواز نے  لکھا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ صرف خود کو بچانے کیلئے پورے ملک کو یرغمال بنارکھا ہے۔  آئین کی کھلی خلاف ورزی اورسپریم کورٹ کی حکم عدولی کاانجام براہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد سے خائف جنونی نے پورے ملک کو منجمد کردیا ہے، 22 کروڑ کی آبادی کا ملک کئی ہفتوں سے بغیرحکومت کے ہے۔اسے وزیراعظم یا سابق وزیراعظم نہ سمجھا جائے،اس کا نفسیاتی علاج کیا جانا چاہیے

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor