سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ،6روپے فی کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 360 روپے فی کلو ہوگئی۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 6 روپے فی کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 360روپے کلو مقرر کردی گئی۔
ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ برا ئلر مرغی کا تھوک ریٹ 240روپے ، پرچون ریٹ 248 روپے فی کلو جاری کردیا گیا۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 130 روپے فی درجن بر قرار رکھی گئی، انڈوں کی پیٹی 3780روپے کی ہو گئی۔