علی رامے: نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے طاہر خورشید کا نام آنے پر بیوروکریسی میں نئی بحث چھڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق طاہر خورشید تعیناتی سے پنجاب کی بیوروکریسی کا گروپوں میں تقسیم ہونے کا خدشہ پیداہو گیا ہے۔طاہر خورشید کی چیف سیکرٹری تعیناتی پر بیوروکریسی کا ایک گروپ علحیدہ ہو جائے گا ۔
اس حوالے سے اعلی سرکاری آفیسر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بیشتر ایسے افسران موجود ہیں جو طاہر خورشید کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ۔پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کی حد تو کا کررہے تھے ۔طاہر خورشید کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی پر پنجاب میں کام متاثر ہوگا ۔ پنجاب میں افسران طاہر خورشید کیساتھ کام کرکے اپنی اے سی آر خراب نہیں کرنا چاہتے۔